ایک دن رامین کے ساتھ

300.00

رامین دنیا دیکھنے نکلی ہے ۔ ملیے اس کے دوستوں سے جو اس سفر میں باری باری اس کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ یہ کتاب 2 سے 5 سال کے بچوں کے لیے ہے ۔

495 in stock

Category:

Description

اس کہانی میں بچے مختلف جانوروں اور اُ ن کی آوازوں کی پہچان کر سکیں گے ، مختلف جانور کہاں رہتے ہیں، یہ نشاندہی کر سکیں گے اور 1 سے4 تک گِننا سیکھیں گے۔
” ایک دن رامین کے ساتھ ” میں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو اپنے بچوں کے لیے چاہیے : ایک کہانی، خوبصورت تصاویر ، گنتی کا سبق اور والدین کے لیے یہ ہدایا ت کہ وہ کہانی سنانے سے پہلے اور بعد میں بچوں سے کیا سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ اپنے بچوں کو مختلف اقسام کے جانوروں،اُن کی آوازوں اور اُن کے رہنے کی جگہوں سے متعارف کروائیں اور اُنھیں دلچسپ انداز میں گنتی سکھائیں۔
پڑھنے کی عمر: 2 سے 5 سال
کُل صفحات: 20
زبان: اردو
سائز: 8انچ x 8 انچ
ناشر: bookmart.pk
تاریخِ اشاعت : 1 June, 2023
کتاب کے چند صفحات:

: مصنفہ کا تعارف 

رابعہ اسلم  پچھلے 8 سال سے شعبہ تعلیم و تدریس سے منسلک ہیں اور  مختلف اداروں میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہی  ہیں  ۔  اُنھوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ سائنسز  سے بیچلرز  کیا اور بیلجیم کی ایک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ اُن کا ماننا ہے کہ کہانیوں میں بہت طاقت ہے۔  کہانیاں سننا اور سنانا برسوں سے چلی ہوئی  روایت ہے، جو ہر زبان اور ہر تہذیب کا حصہ رہی ہے ۔ بچوں کو کہانیوں کی صورت میں ایک ایسا ماحول ملتا ہے جس میں وہ اپنی دنیا خود بناتے ہیں اور بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ  کہانیوں کے ذریعے بچوں میں  پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتیں ، سماجی اور جذباتی مہارتیں، اور ریاضی اور سائنس کے پیچیدہ نظریات کی سمجھ اور اُن میں دلچسپی پیدا کی جاسکتی ہے  ۔ وہ چاہتی ہیں  کہ سکولوں اور گھروں میں  کہانیوں کے  ذریعے ریا ضی ، سائنس ، انگریزی اور اُردو زبانوں کے طریقہٴ تدریس کو یکسر بدل دیا جائے۔ اس سے بچوں میں سیکھنے کا شوق پیدا ہو گا اور کتابوں سے محبت اجاگر ہو گی۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ایک دن رامین کے ساتھ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *