Description
اس کہانی میں بچے خُردبینی جانداروں ، اُ ن کی اقسام ، اُ ن کے فوائد اور نقصانات اور حفظانِ صحت کے اصول سیکھیں گے ۔ رامین کی دادی جان جراثیموں کی وجہ سے بیمار ہو گئیں۔ ڈاکٹر ہما نے اُن کو دوا دی اور رامین کو ایک دلچسپ نظم کے ذریعے جراثیموں اور خُردبینی جانداروں کے بارے میں سب کچھ بتایا۔ یہ کتاب بچوں کو دلچسپ طریقے سے خُردبینی جانداروں سے متعارف کرواتی ہے اور اُنھیں جراثیموں سے بچنے کے لیے حفظانِ صحت کے اصول اپنانے کی تر غیب دیتی ہے ۔
پڑھنے کی عمر: 3 سے 7 سال
کُل صفحات: 20
زبان: اردو
سائز: 8انچ x 8 انچ
ناشر: bookmart.pk
تاریخِ اشاعت : 1 June, 2023
مصنفہ کا تعارف:
رابعہ اسلم پچھلے 8 سال سے شعبہ تعلیم و تدریس سے منسلک ہیں اور مختلف اداروں میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہی ہیں ۔ اُنھوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ سائنسز سے بیچلرز کیا اور بیلجیم کی ایک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ اُن کا ماننا ہے کہ کہانیوں میں بہت طاقت ہے۔ کہانیاں سننا اور سنانا برسوں سے چلی ہوئی روایت ہے، جو ہر زبان اور ہر تہذیب کا حصہ رہی ہے ۔ بچوں کو کہانیوں کی صورت میں ایک ایسا ماحول ملتا ہے جس میں وہ اپنی دنیا خود بناتے ہیں اور بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ کہانیوں کے ذریعے بچوں میں پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتیں ، سماجی اور جذباتی مہارتیں، اور ریاضی اور سائنس کے پیچیدہ نظریات کی سمجھ اور اُن میں دلچسپی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ وہ چاہتی ہیں کہ سکولوں اور گھروں میں کہانیوں کے ذریعے ریا ضی ، سائنس ، انگریزی اور اُردو زبانوں کے طریقہٴ تدریس کو یکسر بدل دیا جائے۔ اس سے بچوں میں سیکھنے کا شوق پیدا ہو گا اور کتابوں سے محبت اجاگر ہو گی۔
Reviews
There are no reviews yet.